ورکر ویلفیئر بورڈ،محکمہ لیبر غفلت:واجبات ادائیگی میں مشکلات
ادائیگی، ڈگریوں میں تاخیر پرطلبہ روزگار کیلئے پریشان،وزیراعلیٰ سے نوٹس کامطالبہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ اور محکمہ لیبر کی مبینہ غفلت سے ہزاروں طلبہ کو تعلیمی واجبات ادائیگی اور ڈگریوں کے اجرا میں مشکلات کا سامناجس سے فارغ التحصیل نوجوانوں کیلئے روزگار حصول میں بھی رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ متاثرہ طلبہ کے مطابق ڈگریاں مکمل ہونے کے باوجود انکے تعلیمی واجبات ادا نہیں کیے جا سکے ، جس سے غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ طلبہ کی فیسوں ودیگر تعلیمی اخراجات سے متعلق واجبات کی عدم ادائیگی نے خاندانوں پر مالی دباؤ بڑھا دیا ہے ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کے اجرا میں تاخیر سے فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمتوں کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تعلیمی مراحل مکمل کرنے کے باوجود دستاویزات نہ ملنے سے انکے مستقبل بارے خدشات بڑھ گئے ہیں۔متاثرہ طلبہ اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ورکر ویلفیئر بورڈ کے زیرِ التوا کیسز فوری نمٹائے جائیں اور واجب الادا فنڈز جاری کیے جائیں ۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور متعلقہ حکام کو طلبہ کو واجبات ادائیگی اور ڈگریوں کے اجرا میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments