ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کی کھلی کچہری، ہدایات جاری

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کی  کھلی کچہری، ہدایات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے دفترمیں کھلی کچہری میں آئی خاتون کا نجی ہسپتال کی آیا کی مبینہ غفلت سے نومولود کی ہلاکت کے الزام پر ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کو حقائق معلوم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا شواہد سامنے آئیں تو مقدمہ درج کیا جائے۔

فیصل کامران نے نابینا باپ کی بیٹے کیخلاف تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او داتا دربار کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خواتین کی شوہروں کے تشدد کیخلاف بھی متعدد شکایات پر ایس ایچ اوز گجر پورہ، اقبال ٹاؤن اور اسلامپورہ کو بعد از تصدیق قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے سود خوروں کی دھمکیوں کی شکایات پر ایس ایچ اوز مغل پورہ اور بادامی باغ کوبھی کارروائی کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...