2 نابالغ بچیوں کے نکاح کی تقریب پر چھاپہ،دونوں دولہے نکاح خواں اور گواہ گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار )قصور کے تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے 2 کمسن نابالغ بچیوں کے ساتھ زبردستی نکاح کی تقریب میں چھاپہ مار کر دونوں دولہوں۔۔۔
، نکاح خواں اور گواہ کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او پولیس تھانہ منڈی عثمانوالا ملک جبار کو اطلاع ملی کہ دو کم عمر نابالغ بچیوں 10 سالہ صنم اور 16 سالہ صبا کا زبردستی نکاح پڑھوایا جا رہا ہے ۔ پولیس نے دونوں عامر ولد ملنگ سمیت دونوں دولہوں ،نکاح خواں قاری عبد الرشید اور ایک گواہ ملنگ کو بھی گرفتار کر لیااور بچیوں کو بحفاظت دارالامان بھجوا دیا۔ملزموں کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔تھانہ منڈی عثمانوالا کے ایس ایچ او ملک جبار نے کہاہے کہ 18سال سے کم عمر نابالغ بچیوں کا نکاح جرم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments