یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سکوٹی ٹریننگ پروگرام

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سکوٹی ٹریننگ پروگرام

لاہور (کرائم رپورٹر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں 60 طالبات کو سکوٹی چلانے کی عملی تربیت فراہم کی گئی ۔طالبات نے سکوٹی چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے یوسی پی میں میں سکوٹی ٹریننگ پروگرام اور روڈ سیفٹی سیمینار میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں سکوٹی رائیڈ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کا مقصد خواتین کو خودمختار اور بااختیار بنانا ہے ۔ خواتین ملک کی مجموعی آبادی کا 52فیصد ہیں، انہیں بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت اب تک 7ہزار 733 خواتین کو مفت سکوٹی ٹریننگ فراہم کی جا چکی ہے۔

 جبکہ خواتین ویمن آن ویل سکول، ایل او ایس فیروز پور روڈ سے کسی بھی وقت مفت ڈرائیونگ ٹریننگ حاصل کر سکتی ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ سڑکوں پر خواتین ڈرائیورز کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مہذب معاشرے کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک شعور سے لگایا جا سکتا ہے ۔ ٹریفک نظام کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ کے تین بنیادی ستونوں پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری صرف چالان کرنے سے نہیں بلکہ شہریوں میں شعور اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا رجحان پیدا کرنے سے ممکن ہے ۔ ہر کام سختی سے نہیں کروایا جا سکتا بلکہ آگاہی اور تعلیم بھی بے حد ضروری ہے ۔ اچھا ڈرائیور وہی ہے جو ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...