لاہور کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر کینسر کا مفت علاج بند کر دیا گیا ہے۔
نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اخراجات سے کم پیسوں پر علاج کی سہولت مہیا کرنا ممکن نہیں، علاج کی سہولت بند ہونے سے نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے والے پریشان ہو گئے ،کینسر ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا کہ رواں سال ستمبر سے 15 سے 20 نجی ہسپتالوں نے صحت کارڈ پر مفت کینسرعلاج بند کر دیا ہے ،انشورنس کمپنی نے 25 ستمبر کو نئی ریٹ لسٹ جاری کی جس میں نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر نئے ریٹس کے مطابق ادویات دیں تو بل کلیئر ہوں گے ورنہ نہیں، کینسر کے مریضوں نے مفت علاج بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments