پیف کے تحت میٹرک کی 10ہونہار طالبات کو وظائف تقسیم

پیف کے تحت میٹرک کی 10ہونہار طالبات کو وظائف تقسیم

امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے زیرِ اہتمام میٹرک امتحانات 2026 میں نمایاں کارکردگی دکھانیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب ہوئی، 10 ہونہار طالبات کو 10 لاکھ کے سکالرشپس تقسیم کیے گئے جن میں 2 پوزیشن ہولڈرز اور 8 ہائی اچیورز شامل تھیں ۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، ایم ڈی پیف شاہد فرید، چیئرمین پیما علی رضا، مشیر وزیراعلیٰ برائے تعلیم ڈاکٹر شکیل بٹ اور پیف بورڈ ممبر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر نے خصوصی شرکت کی۔رانا سکندر حیات نے خطاب میں کہا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرقیادت پیف کا بجٹ تین گنا ہو چکا ہے ، پیف کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ سے بڑھ کر 43 لاکھ تک پہنچنا تاریخی کامیابی ہے ۔ محدود وسائل کے باوجود پیف پارٹنر سکولز کے اساتذہ بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ شفاف امتحانی نظام اور میرٹ کی بالادستی پرطالبات کو صلاحیتوں کے اظہار اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع میسر آ رہے ہیں۔ شعیب اعوان اورشاہد فرید نے طالبات کو مبارکباد دیتے کہا پیف ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہمی کیلئے پُرعزم ہے ۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...