زرعی ٹیوب ویل چلانے والا بجلی چوری کرتے پکڑا گیا

 زرعی ٹیوب ویل چلانے  والا بجلی چوری کرتے پکڑا گیا

چوک سرورشہید( نمائندہ دنیا) میپکو سرویلنس ٹیم کا چھاپہ ، ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کرکے زرعی ٹیوب ویل چلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اندراج مقدمہ کے لئے استغاثہ تھانہ صدر بھیج دیا ۔ تفصیل کے مطابق میپکو سرویلنس ٹیم کے انچارج شمس الرحمٰن نے معہ نمائندہ ایم اینڈ ٹی چک نمبر555/TDA میں تھری فیز زرعی ٹیوب ویل کنکشن سے مین PVC کو میٹر سے نکال کر ڈائریکٹ جوڑ لگا کر زرعی ٹیوب چلا نے والے محمد سعید ولد بدرالدین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ کنکشن جاوید ناصر نامی شخص کے نام پر ہے ۔ ایس ڈی او وسیم قریشی سب ڈویژن چوک سرورشہید نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے استغاثہ نمبر5370 تھانہ صدر چوک سرورشہید بھجوادیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں