وارداتیں، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، شہری بھی لٹ گئے

 وارداتیں، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، شہری بھی لٹ گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتیں، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، شہریوں سے موٹرسائیکل،نقدی، موبائل فونز،قیمتی کاغذات چھین لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حدود تھانہ سرائے سدھو موضع باگڑ سرگانہ میں امجد حسین تجرا کے گھر سے پانچ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر مکمل گھر کا صفایا کردیا، 10 تولہ سونا ،25 تولہ چاندی اور نقدی لے گئے ۔تھانہ نواں شہرکی حدود چوکی نڑول کے قریب تین ڈاکو ماسٹرانصرنذیر اسرااور ماسٹرقمرزمان مرالی سے موٹرسائیکل دو موبائل فون، نقدی اور قیمتی کاغذات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے فوری طور پر ڈکیتوں کاتعاقب کرتے ہوئے ان کی125 موٹرسائیکل تحویل میں لے لی جبکہ ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔دوسری طرف شہریوں نے بڑھتی ہوئے واداتوں پر ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ اس ڈکیت گینگ کو جلد ٹریس کر کے مال مسروقہ برآمد کرایااور لٹنے والے غریبوں کے حوالے کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں