کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کا 57واں کانووکیشن

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کا 57واں کانووکیشن

ملتان ( لیڈی رپورٹر) کالج آف فزیشن اینڈسرجن آف پاکستان کے 57ویں کانووکیشن کی تقریب گزشتہ روز ملتان میں ہوئی، جس میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ مہمان خصوصی تھے ، جبکہ سابق پرنسپل نشتر پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔

 کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے جنوبی پنجاب کے مجموعی طور پر 200سے زائد ڈاکٹروں کوایف سی پی ایس اور ایم پی سی ایس ڈگریاں دی گئیں اور نمایاں پوزیشن لینے والے فیلوز کو میڈلز سے نوازا گیا۔ کانووکیشن میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان کے صدر محمدشعیب شفیع، سینئر نائب صدر پرو فیسر خالد مسعود گوندل، جنوبی پنجاب کے کونسلرو ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ،پرنسپل نشتر پروفیسر راشد قمرراؤ،سمیت دیگر تعلیمی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ نے ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے تمام فیلوز، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً تقسیم اسناد کی تقریب ایک تاریخی اور جذباتی موقع ہوتا ہے ، آج کا دن نشان منزل کے ساتھ نئی منزلوں کا آغاز بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں