ملتان میں 11دسمبر کو بجلی کی بندش کا اعلان

ملتان میں 11دسمبر کو بجلی  کی بندش کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل۔۔۔

، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ سٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 11دسمبر 2025ء (جمعرات) کو مختلف فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ملتان سرکل کے فیڈرز میں 11KV سورج میانی، ایکسپریس، ہیڈ سکندری، عثمانیہ بازار، پیپسی کولا، برن یونٹ اور بستی بلیل شامل ہیں، جن میں بجلی صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک بند رہے گی۔اسی طرح 11KV بہائوالدین زکریا، نواں شہر، بوریاں والا، پیر اسماعیل، گالف سٹی، چناب، سمندری شہید، صابرہ، نیو موسیٰ پاک، جہانگیرآباد اور فاطمہ جناح 1 فیڈرز میں بجلی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں