نوجوان سے پانچ لاکھ روپے چھیننے کا مقدمہ درج

 نوجوان سے پانچ لاکھ روپے  چھیننے کا مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے حبس بے جا میں رکھ کر پانچ لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔۔

 واقعہ قطب پور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نصرت بی بی نے اپنی شکایت درج کروائی۔بتایا گیا ہے کہ نصرت بی بی نے اپنے بیٹے علی سلیم کو پانچ لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لئے محمد فلک شیر کے ہمراہ بھیجا۔ تاہم ملزم فلک شیر نے اپنے ساتھیوں قاسم اور ازمان کو بھی بلوا کر علی سلیم کو بینک کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ وہاں نوجوان کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور ڈر دھمکا کر اس سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں