قبضہ مافیا کیخلاف فیلڈ عملے کی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

قبضہ مافیا کیخلاف فیلڈ عملے کی  رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’جلد انصاف، خوشحال پنجاب‘‘ ویژن پر عملدرآمد میں تیزی آگئی۔ ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور ڈی ایس پی صدر رضوان خان نے مختلف شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا مکمل فوکس اراضی سے متعلق تنازعات کے ہنگامی بنیادوں پر حل پر ہے تاکہ عوام کو بروقت اور شفاف ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے تحصیلدار وہاڑی کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف فیلڈ عملے کی رپورٹ فوری طور پر مکمل کرکے ان کے دفتر ارسال کی جائے تاکہ ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور سرکاری و نجی اراضی کو قبضہ گروہوں سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں