خانیوال سکول میں انسداد دہشتگردی کی فرضی مشق کا انعقاد

خانیوال سکول میں انسداد  دہشتگردی کی فرضی مشق کا انعقاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔

 اس ضمن میں ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے احکامات کی روشنی میں مقامی سکول خانیوال میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس نے موک ایکسرسائز کرائی۔کارروائی کے دوران ضلعی پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور خفیہ اداروں کی کارکردگی جانچی گئی۔ تمام اداروں کو اطلاع دی گئی کہ سکول میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس پر وہ مقررہ وقت میں فوری طور پر پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں