ایم ڈی اے کا ریکارڈ ای فوس پر منتقل کردیا،ساجد لطیف
ای فوس ریکارڈ کی مکمل سکیورٹی فراہم کرتا،ڈیٹا میں تبدیلی ممکن نہیں
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف اپنے افسروں کے ہمراہ ایم ڈی اے ہیڈ آفس پہنچے ۔ وفد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی خرم مشتاق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عقیل الرحمن، ڈائریکٹر سکلز اینڈ ڈویلپمنٹ احمد اسلام اور سینئر پروگرامر عبدالرؤف شامل تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ایم ڈی اے کی جاری ڈیجیٹل ورکنگ اور جدید سسٹمز کے نفاذ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطا الحق کھوکھر، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار اور دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود تھے ۔