موٹروے ایم فائیو پر دھند، متعدد ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے

موٹروے ایم فائیو پر دھند، متعدد ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے

حادثے میں 7افراد زخمی، ریسکیو حکام نے فوری امدادی کارروائیاں کیں

ملتان (کرائم رپورٹر)موٹروے M5پر سروس ایریا شیر شاہ انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث متعدد ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھند کے باعث پیچھے سے آنے والے ٹرالر کھڑے ٹرالوں سے جا ٹکرائے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 43سالہ سید حسنین، 60 سالہ لیاقت، 47 سالہ اسحاق، 35 سالہ طارق اور 25 سالہ شفیق رسول شامل ہیں۔ دو زخمیوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے ٹرالر سے نکالا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ باقی دو زخمیوں کو موٹروے ایمبولنس نے فوری طور پر شفٹ کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ موقع پر ریسکیو کی چار گاڑیاں موجود تھیں اور آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ موٹروے پولیس بھی حادثے کے مقام پر موجود رہی اور ٹریفک کو منظم کیا تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں