خان گڑھ ‘بی ایس آئی پی عملے کا خواتین سے ناروا سلوک

خان گڑھ ‘بی ایس آئی پی عملے کا خواتین سے ناروا سلوک

چیئر پرسن اور متعلقہ حکام فوری نوٹس لیکر قانونی کارروائی کریں،مطالبہ

وسندے والی (نامہ نگار)خان گڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے کی جانب سے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے ۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ پیسے لینے کیلئے دن بھر لائن لگانے کے بعد بھی انہیں خالی ہاتھ واپس بھیجا جاتا ہے ۔بی آئی ایس پی کی خواتین نے پریس کلب وسندے والی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو خواتین پروگرام کے لیے فیس دیتی ہیں، انہیں سم کارڈ فراہم کیا جاتا ہے ، لیکن جو خواتین پیسے نہیں دیتی، ان کے ساتھ عملہ سخت رویہ اختیار کرتا ہے اور باری آنے کے باوجود ٹال مٹول کی جاتی ہے ۔دفتر میں موجود عملہ اکثر بہانے بنا کر خواتین کو کہتا ہے کہ انگوٹھے صحیح نہیں لگ رہے یا نیٹ ورک خراب ہے ، اور پھر انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔متاثرہ خواتین نے بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ عملہ فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔علاوہ ازیں خواتین کا مطالبہ ہے کہ مستحق خواتین کو فری سم کارڈ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں بروقت مالی مدد مل سکے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں