کوٹ ادو: بینک میں کسان کے ایک لاکھ روپے کی چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع چوہدری کے رہائشی غلام شبیر نے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درخواست دی کہ کسان کارڈ کی رقم ایک لاکھ 15 ہزار روپے جمع کرانے کیلئے بینک میں کھڑا تھا کہ۔۔۔
نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب سے رقم نکال کر فرار ہو گئے۔ سائل کے پاس رقم کی رسید موجود تھی۔ بینک کے کیمروں کے جائزے سے واقعہ کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔