کوٹ ادو :رکشہ ریلوے ٹریک پر پھنس گیا ، ڈرائیور فرار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ کے درمیان کلومیٹر نمبر 7/16پر تھل ایکسپریس اچانک رک گئی جب نامعلوم رکشہ ڈرائیور اپنا رکشہ لاپرواہی کے ساتھ ٹریک پر چڑھا کر فرار ہو گیا۔
اس واقعہ کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ ڈیوٹی پر موجود تھانہ ریلوے پولیس بھکر کے اہلکار محمد ابراہیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع دی اور رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست متعلقہ حکام کو ارسال کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی غفلت سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ریلوے کراسنگ کے قریب محتاط رویہ اختیار کریں۔