خانیوال میں کرسمس کے موقع پر صفائی مہم جاری

خانیوال میں کرسمس کے  موقع پر صفائی مہم جاری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خانیوال میں ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کو کرسمس پر بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے میونسپل کمیٹیوں کو مسیحی آبادیوں، چرچز اور قبرستانوں میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ نے لانڈی علاقے کا دورہ کر کے صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں۔ صفائی کے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ کرسمس کے موقع پر شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں