کوٹ ادو: بھابھی کے اغواء کا شبہ، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سنانواں کی حدود میں محمد ارشد نے درخواست دی کہ اس کی بھابھی اریبہ بی بی، زوجہ محمد شہزاد، گزشتہ پانچ روز قبل قصبہ سنانواں میں سودا سلف لینے گئی تھی مگر واپس نہیں آئی۔
اہلخانہ کی تلاش کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اریبہ بی بی کو اغواء کیا ہے ۔ پولیس نے مدعی کا بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ اغواء کی واردات کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جا سکے ۔