کوٹ ادو میں رشتہ سے انکار پر نوجوان لڑکی اغوا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ بیراج میں رہائشی شاہدہ بی بی نے درخواست دی کہ نامزد محمد شاکر حجانہ اور دیگر افراد نے رات کے وقت ان کے گھر دھاوا دیا۔
گھر میں داخل ہونے کے بعد خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے اور ان کی 17سالہ بیٹی مہوش کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ چند روز قبل انہوں نے فون پر رشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم رنجیدہ تھا۔ پولیس صدر کوٹ ادو نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں محمد شاکر سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔