فتح شاہ قتل کیس ، نامزد ملزمہ بیٹی اور مبینہ آشنا بری

 فتح شاہ قتل کیس ، نامزد ملزمہ بیٹی اور مبینہ آشنا بری

امیر علی شاہ کو تھانہ فتح شاہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج بورے والا سجاد افضل نے تھانہ فتح شاہ کے ایک سال پرانے مشہور قتل مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان، مقتول امیر علی شاہ کی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا۔ مرکزی ملزم وسیم گلزار کی پیروی معروف قانون دان مرزا زاہد محمود نے کی جبکہ ملزمہ سعدیہ امیر کی پیروی صدر بار رانا الطاف حسین نے کی۔ استغاثہ کے مطابق، ایک سال قبل نواحی گاوں 201/ای بی کے رہائشی مقتول امیر علی شاہ کو تھانہ فتح شاہ کی حدود میں 465ای بی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس میں دوران تفتیش مقتول کی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو باعزت بری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے تقاضے پورے کرنے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں