کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں ،اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر  ڈالیں ،اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل نے مختلف وارڈز کا دورہ کر کے صفائی آپریشن کی رفتار اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 صفائی عملے کی کارکردگی چیک کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے کوٹ ادو کو ایک صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں