خورشید شاہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب مارکیٹ آمد پر شاندار استقبال
میلسی(نامہ نگار)مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف نے کہا کہ سید خورشید شاہ کو ترقیاتی و سماجی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرنا خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ ایک مثبت اور تعمیری سوچ کے مالک ہیں جو میلسی کی فلاح و بہبود کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔ چیمبر آف کامرس کے تحصیل کوآرڈینیٹر چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ اس انتخاب سے شہر کے چھوٹے مسائل بخوبی حل ہوں گے ۔ گزشتہ روز موبائل مارکیٹ میں سید خورشید شاہ کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔