زرعی آلات کی قرعہ اندازی، 275 کسان کامیاب قرار
تین سالوں میں جدید مشینری 60فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائے گی:وقاص انجم
وہاڑی (خبرنگار)ایگریکلچرل فارم میکنائزیشن پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں زرعی آلات کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا،275کسان کامیاب قرارپائے ، گروپ ون سے 227اور گروپ ٹو سے 48کسان امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ کامیاب کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی اصلاحاتی اقدامات اور سبسڈی پر اظہارِ تشکر کیا۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس وقاص انجم نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کیلئے جدید منصوبوں پر گامزن ہے اور کامیاب کسانوں کو تین سالوں میں جدید مشینری 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائے گی۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں اویس خورشید اور ایم پی اے نعیم خان بھابھہ کے نمائندے شاہزیب خان بھابھہ نے کہا کہ زرعی آلات سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا، توانائی اور وقت کی بچت ہوگی اور کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق 26 اقسام کی مشینری منتخب کر سکیں گے ۔ اس موقع پر افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔