ضلع میں قبضے واگزار کروانے کیلئے کارروائیاں جاری
کسی بھی قسم کے دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر کوٹ ادو میں قبضہ مافیا سے غریب اور مستحق شہریوں کے قبضے واگزار کروانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی ہدایت اور نگرانی میں تمام متعلقہ ادارے شفاف اور مؤثر حکمت عملی کے تحت آپریشن کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے اور ریاستی رٹ قائم رہے ۔ آپریشن کا مقصد غریب عوام کے حقوق کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق کسی بھی سرکاری یا عوامی زمین پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک آخری متاثرہ خاندان کو اس کا حق واپس نہ مل جائے ۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سختی سے نافذ کی جا رہی ہے۔