کرسمس کی تیاریاں، بازاروں میں رش اور سجاوٹ عروج پر

 کرسمس کی تیاریاں، بازاروں  میں رش اور سجاوٹ عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گرجا گھروں میں عبادت اور رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے اور کرسمس ٹری کے لوازمات، ننھے سانتا کلاز، ستارے اور تحائف کے ڈبے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ شہری خریدوفروخت میں مصروف ہیں۔ مہنگائی کے باعث سجاوٹی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، تاہم مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ وہ کرسمس بھرپور انداز سے منانے کے لیے پرعزم ہیں اور تقریبات و خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں