ملتان ڈویژن میں باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات
پرائمری سکولز سے یونیورسٹی تک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ملتان ڈویژن میں باکسنگ کھیل کو فروغ دینے کیلئے ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد پرویز پراچہ اور ڈویڑنل باکسنگ کوچ مقصود خان نے اہم اقدام اٹھایا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں گرلز اور بوائز کو پرائمری سکولز سے یونیورسٹی سطح تک تربیت اور مقابلے کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
پروگرام میں نئے کوچز، ریفریز اور ججز کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن تکنیکی معاونت فراہم کرینگے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، کالج پرنسپلز اور یونیورسٹیز کے ڈائریکٹرز سے رابطے جاری ہیں تاکہ ضلع بھر کے نوجوان کھیل میں حصہ لے سکیں۔