ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

 ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے کے  حوالے سے تقریب کا انعقاد

کوٹ ادو(نامہ نگار)ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر کامیاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سبزہ زار میں پنجاب سوشل ویلفیئر، بیت المال اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں 16روزہ جینڈر بیسڈ وائیولیشن مہم اور اس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ملک اکرم، عارف نعیم، فیاض ندیم، سید ساجد بخاری، کامران ظفر بھٹی، شیخ محمد عثمان، میاں امجد قریشی، مہر انصرالرحمٰن، مختیار بھٹہ اور دیگر افسران و سماجی نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں صنفی تشدد کے خاتمے ، انسانی حقوق کے فروغ اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں