نواز شریف ہمیشہ عوام دوستی،ترقیاتی پالیسیوں کے علمبردار رہے :ناصر ایڈووکیٹ
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈسٹرکٹ بار کے رکن محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمیشہ عوام دوستی، معاشی استحکام اور ترقیاتی پالیسیوں کے علمبردار رہے ہیں۔
موجودہ حکومت ملک کے مسائل کے حل اور معاشی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی عوامی فلاح کے تاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔