لودھراں میں سیلاب متاثرین میں پے آرڈرز کی تقسیم

 لودھراں میں سیلاب متاثرین میں پے آرڈرز کی تقسیم

متاثرین کے گھروں، مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا :ڈپٹی کمشنر

لودھراں (سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لودھراں میں سیلاب متاثرین میں پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کانجو ہال میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم پے آرڈر تقسیم سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ہے، اور ضلع میں کسی وجہ سے پچھلے مرحلے میں رہ جانے والے 515 متاثرین کو پے آڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ 330 افراد پہلے ہی رقوم وصول کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی رقوم سے متاثرین کے گھروں، مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا اور چہروں پر خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں