منشیات فروشوں کے گرد گھیراتنگ 7حراست میں لے لئے

 منشیات فروشوں کے گرد گھیراتنگ 7حراست میں لے لئے

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مخدوم رشید پولیس نے ملزم اشفاق عرف شکا سے شراب برآمد کی، جبکہ چہلیک پولیس نے ملزم مدثر طفیل سے 20 لٹر اور ملزم فرحان سے 20 لٹر شراب قبضے میں لے لی۔مزید برآں، مظفر آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 30 لٹر شراب اور ملزم شعبان سے 1260 گرام چرس برآمد کی۔ کوتوالی پولیس نے ملزم اقبال سے 1015 گرام چرس، جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم ندیم سے 540 گرام چرس ضبط کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں