نظریاتی سرحدوں کا تحفظ سب کی ذمہ دار ی،شفیق اللہ صدیقی
ملتان (کرائم رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر اسلام، پاکستان اور امنِ عامہ کے دشمن ہیں۔ یہ فتنے نفرت، انتشار اور بدامنی کو فروغ دے کر قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ متحدہ میلاد کونسل ہمیشہ امن، اتحاد، رواداری اور قانون کی بالادستی کی داعی رہی ہے اور ریاستی اداروں کے استحکام، آئین و قانون کی پاسداری اور قومی وحدت کے فروغ کے لئے ہر ممکن مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔