ملزم کے فرار میں سہولت کاری پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 ملزم کے فرار میں سہولت کاری  پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق ملزم تنویر اور وقاص نے چھاپے کے دوران ملزم کو فرار کرا دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں