کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلئے

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی  پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلئے

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گلگشت پولیس کے مطابق نجی یونیورسٹی کے جونیئر منیجر کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ادارہ ہذا گورنمنٹ آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہے ۔پولیس کے مطابق نجی بک سنٹر پر ملزم فرحان اور جعفر ادارہ ہذا کے نام سے مختلف موضوعات پر جعلی اور غیر معیاری کتابیں فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ اس پر گلگشت پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں