جہانیاں اڈا پل 137پر 3 دکانوں سے لاکھوں کی چوری
جہانیاں(نمائندہ دنیا)گزشتہ رات نواحی اڈا پل 137 پر نامعلوم چوروں نے علی موبائل شاپ، ملک سپرے ٹریڈرز اور شاہد کریانہ سٹور کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز، زرعی ادویا ت اور کریانہ سامان چوری کرلیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد قیصر عباس سنڈھل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جبکہ فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد حاصل کرکے کارروائی شروع کی۔ متاثرین نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور سامان برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔