میپکو: 11کے وی فیڈرز پر سیفٹی عملدرآمد لازمی قرار
ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے ملتان سرکل کے تمام آپریشنل ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے ۔۔۔
کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام اور سسٹم اپ گریڈیشن کے دوران شیڈول پرمٹ ٹو ورک (پی ٹی ڈبلیو) کے تحت بند ہونے والے 11کے وی فیڈرز کی سائٹس پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے ہدایت کی کہ کسی بھی صورت حفاظتی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے کیونکہ انسانی جانوں کے تحفظ کا کوئی متبادل نہیں۔