منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس تھانہ حرم گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احمد علی کو گرفتار کرکے۔۔۔
300 لٹر دیسی شراب اور 250 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، مقدمہ درج کرلیا ۔ملزم کو تھانہ حرم گیٹ کے علاقے ریلوے پھاٹک لکڑ منڈی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم شراب کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔