ضلعی عدلیہ میں کرسمس کی پروقار تقریب کا انعقاد

ضلعی عدلیہ میں کرسمس کی  پروقار تقریب کا انعقاد

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ضلعی عدلیہ میں کرسمس کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک پروقار اور باوقار تقریب منعقد کی گئی۔ ۔۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے مسیحی عدالتی اہلکاروں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب میں سینئر سول جج ملک سعید احمد اعوان، سینئر سول جج کریمنل ڈویژن آصف نیاز، سینئر سول جج فیملی ڈویژن جام فیض اور اسٹاف آفیسر حاجی سعید احمد بھی موجود تھے ۔ تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ ناظر جناب جمیل مسیح نے کی۔ اس موقع پر مسیحی اہلکاروں میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے اور ملکِ پاکستان کی سلامتی، امن، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں