وہاڑی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے د کاندار زخمی
وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر ) کے مطابق نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے۔۔۔
ایک دوکاندار شدید زخمی ہو گیا۔ غلام مصطفیٰ، رہائشی گاؤں 417 ای بی، اپنی دوکان فرمان آباد 435 ای بی جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد جمع کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔