جعلی بل کیس:جونیئر کلرک کو 11سال قید کا حکم

جعلی بل کیس:جونیئر کلرک  کو 11سال قید کا حکم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے مقدمہ نمبر 10/12 میں جونیئر کلرک خادم حسین کو۔۔۔

 محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وہاڑی میں جعلی بل تیار کر کے بینک کے ذریعے سرکاری خزانے سے رقم نکالنے کے جرم میں 11 سال قید اور ساٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم نے جعلی بلوں کے ذریعے تقریباً 58,44,161 روپے سرکاری اکاؤنٹ سے ناجائز طور پر حاصل کیے ، جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی ہدایات پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے ، تاکہ سرکاری محکموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن میں ملوث افراد قانون کے کٹہرے میں آئیں۔ بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں