سی سی ڈی کے تعاقب پر فرارہوتا ملزم موٹر سائیکل سے گر کر ٹانگ تڑوا بیٹھا

سی سی ڈی کے تعاقب پر فرارہوتا ملزم  موٹر سائیکل سے گر کر ٹانگ تڑوا بیٹھا

بورے والا (نمائندہ دنیا)سٹیڈیم روڈ کے قریب فرار کی کوشش کے دوران ملزم موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔۔۔

۔ سی سی ڈی ٹیم ملزم نعیم سکنہ جھال سیال کا تعاقب کر رہی تھی ۔ ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق سٹیڈیم روڈ کے قریب سی سی ڈی ٹیم سے بچنے کے لیے فرا رہو رہے ملزم کی موٹر سائیکل سے گر کر ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ ملز م جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث بتایا جا تا ہے ۔ گرفتار زخمی ملزم نعیم کو ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں