نمایاں کا ر کر دگی، ڈی پی او نے اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ ،نقد انعام سے نوازا
بورے والا ( نمائندہ دنیا)بہترین کا ر کر دگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے جوانوں کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔ سرٹیفکیٹ اور انعام حاصل کر نے والوں میں۔۔۔
ا یس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہتاب عالم ، ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک کاظم رضا ، ہیڈ کانسٹیبل رضوان احمد اور غلام عباس شامل ۔ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ا یس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہتاب عالم ، ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک کاظم رضا ، ہیڈ کانسٹیبل رضوان احمد اور غلام عباس کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔