لنڈے بازار میں بھی مہنگائی پرانی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

 لنڈے بازار میں بھی مہنگائی  پرانی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سردیوں کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد شہری خانیوال اور گردونواح میں لنڈے بازار کا رخ کر گئے ہیں۔ ۔۔۔

مختلف سٹالز پر گرم ملبوسات، جیکٹس، جوتے ، کوٹ، مفلر، دستانے اور دیگر اشیاء دستیاب ہیں۔تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی اشیاء کی بلند قیمتوں اور پرانے سامان میں 30 سے 50 فیصد اضافہ نے خریداری کو مشکل بنا دیا ہے ۔والدین اور خواتین نے شکوہ کیا کہ بچوں کے لیے ضروری گرم ملبوسات خریدنا بھی اب ایک چیلنج بن گیا ہے ۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈے بازار میں معیاری اور سستے ملبوسات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں