ٹریفک مہم، بغیر نمبر پلیٹ درجنوں موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند

ٹریفک مہم، بغیر نمبر پلیٹ درجنوں  موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند

گگو منڈی(نامہ نگار)ٹریفک قوانین پر عملدرآ مد کیلئے خصوصی مہم، بغیر نمبر پلیٹ درجنوں موٹر سائیکلیں تھانہ میں بند کردیں۔۔۔۔

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کے حکم پر گگو منڈی میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ شام شہر کے مختلف علاقوں پر ٹریفک پولیس نے ناکہ بندی کے دوران درجنوں بغیر نمبر پلیٹ ،بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لیے جس کے بعد مقامی ڈرائیونگ لائسنس سنٹر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لوگوں کا رش بڑھ گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں