موسم کی تبدیلی سے نزلہ زکام کی بیماریاں بڑھ گئیں

موسم کی تبدیلی سے نزلہ  زکام کی بیماریاں بڑھ گئیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) موسم کے بدلنے کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور الرجی کی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں، جس نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔سپیشلسٹ ڈاکٹر عمر بن نعیم نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے دوران سرد اور کھٹی اشیاء کے استعمال سے۔۔۔

 گلے میں سوزش اور نزلہ زکام کے مرض کی شدت بڑھ جاتی ہے ۔ بعض افراد میں بخار بھی ہو سکتا ہے ۔ڈاکٹر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ اس موسم میں ٹھنڈا پانی اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں، سادہ پانی زیادہ پئیں اور گھر کے تیار کردہ گرم سوپ استعمال کریں۔گلا خراب ہونے کی صورت میں نیم گرم پانی سے صبح و شام غرارے کرنا مفید ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں