کوٹ ادو:ایک ہی رات میں چوری کی6 وارداتیں

 کوٹ ادو:ایک ہی رات میں چوری کی6 وارداتیں

شہری موٹرز، مال مویشی، گھی، چینی، سولر پلیٹوں، انورٹرز سے محروم

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو میں ایک ہی رات میں چوری کی6 وارداتیں، کارکے شیشے توڑکر،کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑکر،آٹا چکی،سولر سسٹم اور فرنیچردوکان سے قیمتی سامان چوری کرلیاگیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات کے دوران چوری کی مجموعی طور پر 6 وارداتیں سامنے آئیں جن میں موٹر، مال مویشی، کار سے قیمتی سامان، کریانہ سٹور کا سامان، فرنیچر کی مشینری و دروازے اور زرعی زمین سے سولر سسٹم شامل ہے ،پہلا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود چک نمبر 147 ایم ایل میں پیش آیا جہاں رہائشی چک نمبر 147 ایم ایل خدا بخش کلاچی بلوچ کی آٹا چکی سے ایک موٹر بجلی 20 ہارس پاور اور ایک موٹر 2.5 ہارس پاور کل مالیتی 1 لاکھ 75 ہزار چوری ہوئی،سرورشہید کے علاقہ میں زمیندار محمد اعجاز کے مال مویشی سے 3 راس گائے اور 2 بچھڑیاں چوری ہوئیں ،تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود تونسہ بیراج کالونی میں محمد عادل سید بخاری کی کار سے بیٹری،سٹپنی، جاپانی کارٹیپ اورپاور بینک مالیتی 37 ہزار چوری ہوا، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ پل 40 والی میں محمد اختر تھتھل کی کریانہ دکان کی چھت توڑکر چینی، گھی، سگریٹ، چاول، سرف اور دیگر سامان مالیتی 25 ہزار چوری کیاگیا، منہاں والی پل میں فرنیچر کی دکان سے موٹرآرے مشین،موٹرز،گلینڈر،ڈرل مشین اور4 دروازے مالیتی 3 لاکھ 75 ہزار چوری ، موضع صادق آباد رنگ پور روڈ اڈا شریف آباد میں زرعی زمین سے سولر پلیٹیں، موٹر اور انورٹر چوری کیے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں