سڑک کنارے تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کی روانی متاثر

سڑک کنارے تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک کی روانی متاثر

فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے ، شہریوں کا ڈی سی سے مطالبہ

میلسی (نامہ نگار ) میلسی کے اڈا آرے واہن میں سڑک کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سبزی فروشوں نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور پیدل چلنے والے افراد سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ یہ تجاوزات کئی ماہ سے قائم ہیں، لیکن متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اس صورتحال سے طلبہ، بزرگ اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی اور متعلقہ اداروں کی خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے اور فٹ پاتھ کو اصل مقصد کے لیے بحال کیا جائے تاکہ شہری بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں