گیس کی شدید لوڈشیڈنگ جاری، مکین پریشانی سے دوچار
بعض علاقوں میں چند مخصوص گھنٹوں میں ہی گیس فراہم کی جاتی ہے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خانیوال شہر اور گردونواح میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی علاقوں میں پورا دن گیس دستیاب نہیں جبکہ بعض علاقوں میں چند مخصوص گھنٹوں میں ہی گیس فراہم کی جاتی ہے ۔علاقہ مکین ندیم خان، عبید، جلیل، شرجیل، زوہیب، عمران، شوکت، پرویز، عامر اور آصف نے بتایا کہ گھریلو صارفین کھانا پکانے میں شدید مشکلات اور سلنڈرز کے مہنگے ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کے ذریعے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سردیوں میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔