لودھراں میں ہاکی سٹیڈیم کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم

 لودھراں میں ہاکی سٹیڈیم کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم

ڈی سی سے ڈی ا وسپورٹس ،صدرہاکی ایسوسی ایشن کی ملاقات،مشاورت

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے لودھراں میں ہاکی سٹیڈیم کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔سابق میونسپل سٹیڈیم کی34کنال اراضی پر ہاکی سٹیڈیم بنایا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدمحمود اورضلعی صدر ہاکی ایسوسی ایشن ملک اکبر نے ملاقات کی۔ملاقات میں ہاکی سٹیڈیم کے قیام پر مشاورت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مذکورہ اراضی پر ہاکی سٹیڈیم کے ساتھ باسکٹ بال کورٹ،جم پارکنگ ایریا اور جاگنگ ٹریک کی پرپوزل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سہولیات وتعمیرات کیلئے چیف آفیسر ایم سی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مشترکہ وزٹ کریں،محکمہ سپورٹس کو اراضی منتقلی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں